حکمران ملکی اثاثہ جات کو گروی رکھ کر اور قوم کو مزید مقروض کرنے کے بعد اسے ترقی کا نام دے رہے ہیں،مولانا عبدالحق ہاشمی
قرض پر ملک چلانا دانشمندی نہیں بلکہ قوم کومزید معاشی غلامی کے دلدل میں پھنساناہے ۔ ملک میں دہشت گردی ،کرپشن ، غربت اور مہنگائی جیسے خطرناک مسائل کی جڑ حکمرانوں کی غلط پالیسیاںہیں عالمی سودی اداروں ورلڈ بنک،آئی ایم ایف سے بھاری قرضے حکمرانوں نے بیرون ملک منتقل کر دئیے جبکہ ادائیگی عوام کے ذمے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے، امیر جماعت اسلامی بلوچستان
ہفتہ 17 فروری 2018 20:09
(جاری ہے)
عوامی نمائندے ایوانوں میں بیٹھ کرعوامی خدمت کے لیے پلاننگ کی بجائے اپنی اپنی کرپٹ لیڈرشپ کو بچانے اور ایک دوسرے کو نیچا دیکھانے میں مصروف عمل ہیں ۔ ملکی ترقی اور بقاء کے لیے کارکنا ن مثبت تبدیلی کیلئے جماعت اسلامی کے سلوگن کو زیادہ سے زیادہ عام کریں اور ہر شہری تک پیغام اور منشور پہنچائیںسلامی پاکستان اور خوشحال بلوچستان کے لیے کرپشن سے پاک قیادت ضروری ہے ،دین کی خدمت ہمارا کوئی احسان نہیں بلکہ یہ اللہ کا احسان ہے کہ اس نے دین کی خدمت کے لئیے ہمیں موقع دیا،اپنے اندر اس عظمت کا احساس پیدا کریں کہ اللہ نے ہمیں اس قافلے سے جوڑا جو انبیاء کے مشن پر گامزن ہے۔
یہ مشن اقامت دین کا مشن ہے جسکی بنیاد قرآن ہے قیادت اور تحریک کے فیصلوں پر اعتماد جماعت اسلامی کا خاصہ ہی,جان و مال کے ساتھ جدوجہد اور سیرت پر عمل لازم ہے مایوسی سے نکلنے کے لئے نبی ﷺکے وژن کو سامنے رکھیں جو دوران ہجرت پیچھا کرنے والے کو کسریٰ کے کنگن کی خوشخبری دیتے ہیں عوام کی فلاح پر مبنی جماعت اسلامی کے سوشل ویلفیئر ایجنڈے پر عملدرآمد کے لئیے اسے پارلیمانی قوت بنانا ہوگااسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کے لئے کرپشن سے پاک مخلص دیانت دار قیادت کو منتخب کروانا ضروری ہے ۔ کسی بھی نظریاتی تحریک کا اصل سرمایہ اور اثاثہ اسکا کارکن ہے جو اپنی جدوجہد سے اسے منزل تک پہنچاتا ہے اللہ کا وعدہ ہے رب کی بندگی سے دنیا کی خوشحالی نصیب ہوگی،بھوک وخوف سے نجات ملے گی۔نظام زندگی کی اصلاح ہی اسلامی اورخوشحال پاکستان ہے۔جماعت اسلامی وہ صلاحیت رکھتی ہے جو عوامی مسائل کو حل کرسکے۔ مہمات کے زریعے دعوت کو وسعت ملتی ہے،نئے افراد سے تعلق اور افراد کی فعالیت میں اضافہ ہوتا ہے۔مہمات کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ لے کر چلیں تحریک کا ہر فرد ایک دوسرے کے لئے تقویت کا باعث ہے ذمہ داران کارکنان کے اجتماعات میں شریک ہوکر انکا حوصلہ بڑھائیں،کامیابی کی کنجی باہم مربوطی ہے۔نصب العین کے حصول کے لئے بنیان مرصوص بن کر کام کی منصوبہ بندی کریں،قیادت اور تحریکی فیصلوں پر اعتماد اجتماعیت کی مضبوطی اور تقویت کا باعث ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.