Live Updates

لودھراں والوں نے اے ٹی ایم مشین کو اکھاڑ کر دریائے ستلج میں غرق کردیا، شہباز شریف

․جس نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کے لیے امریکہ کے 5 ارب ڈالر کو مسترد کر دیا ہے آپ نے اس نواز شریف کو ووٹ دیا ہے ، وزیراعلیٰ نواز شریف کی قیادت میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگیا ، یہ کوئی معمولی بات نہیں ، زرداری صاحب آپ نے اپنے دور اقتدار میں بجلی کے منصوبے نہ لگائے لیکن ساری دولت لوٹ کر لے گئے، عمران خان صاحب کہتا ہے ہم نے بجلی پیدا کی تو بتائیں وہ بجلی کہاں ہی یہاں پر ہے یا مریخ پر ہی ، آپ جھوٹوں کے آئی جی ہیں آپ نے ایک واٹ بھی بجلی پیدا نہیں کی، لودھراں میں ورکرز کنونشن سے خطاب

ہفتہ 17 فروری 2018 20:09

لودھراں والوں نے اے ٹی ایم مشین کو اکھاڑ کر دریائے ستلج میں غرق کردیا، ..
لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ لودھراں والوں نے اے ٹی ایم مشین کو اکھاڑ کر دریائے ستلج میں غرق کردیاجس نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کے لیے امریکہ کے 5 ارب ڈالر کو مسترد کر دیا ہے آپ نے اس نواز شریف کو ووٹ دیا ہے ، ہفتہ کے روز لودھراں میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ لودھراں والوں نے دن رات کام کرکے ن لیگ کے امیدوار کو منتخب کروایا تو آپ نے مجھے اور نواز شریف کو خرید لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لودھراں والوں نے اے ٹی ایم مشین کو اکھاڑ کر دریائے ستلج میں غرق کردیا اور آج ہم یہاں پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرنے آئے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جھوٹوں کا آئی جی عمران خان کا کہتا تھا کہ چوروں کو شکست ہوگی تو یہاں چوروں کو واقعی شکست ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ آپ نے اس شخص کو جس نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کے لیے امریکہ کے 5 ارب ڈالر کو مسترد کردیا آپ نے آج اس نواز شریف کو ووٹ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگیا ہے اور یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے، جناب زرداری صاحب آپ نے اپنے دور اقتدار میں بجلی کے منصوبے نہ لگائے لیکن ساری دولت لوٹ کر لے گئے۔شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان صاحب کہتے ہیں ہم نے بجلی پیدا کی تو بتائیں وہ بجلی کہاں ہی یہاں پر ہے یا مریخ پر ہی ، آپ جھوٹوں کے آئیجی ہیں آپ نے ایک واٹ بھی بجلی پیدا نہیں کی۔

واضح رہے کہ 12 فروری کو لودھراں میں این اے 154 پر ہونے والے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد اقبال شاہ نے تحریک انصاف کے امیدوار علی ترین کو بھاری اکثریت سے شکست دی تھی۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین کی نااہلی سے خالی ہونے والی اس نشست پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی شاندار کامیابی پر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف آج لودھراں پہنچ رہے ہیں۔

شریف برداران بہاولپور بائی پاس کے قریب نیو اسٹیڈیم میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران لودھراں کے عوام کا شکریہ ادا کریں گے۔ورکرز کنونشن میں مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کے بیٹھنے کے لیے 46 فٹ لمبا، 16 فٹ چوڑا اور 6 فٹ اونچا اسٹیج بنایا گیا ہے جبکہ شرکائ کے بیٹھنے کے لیے کرسیاں بھی لگادی گئی ہیں۔اس حوالے سے تیاریاں رات گئے مکمل کرلی گئیں اور لیگی کارکنوں نے اپنے قائد کے لودھراں آنے کی خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات