دہشت گردوں نے بلوچستان کے عوام پر جنگ مسلط کر دی ہے، میر سرفراز بگٹی

دہشت گردوں کو کیفر کر دار تک پہنچانے کے لئے پولیس اور اے ٹی ایف اہلکاروں نے بہت قربا نیاں دی ہے اور ان اداروں کو مضبوط کر کے ہی ہم دہشت گردی کا خاتمہ کر سکتے ،صوبائی وزیر داخلہ

ہفتہ 17 فروری 2018 20:07

دہشت گردوں نے بلوچستان کے عوام پر جنگ مسلط کر دی ہے، میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2018ء) صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے بلوچستان کے عوام پر جنگ مسلط کر دی ہے اور ان دہشت گردوں کو کیفر کر دار تک پہنچانے کے لئے پولیس اور اے ٹی ایف اہلکاروں نے بہت قربا نیاں دی ہے اور ان اداروں کو مضبوط کر کے ہی ہم دہشت گردی کا خاتمہ کر سکتے ہیں دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیا اور دہشت گردوں کا ان کے قبروں تک پیچھا کرینگے آج ہمارا سر فخر سے بلند ہے کہ اے ٹی ایف اہلکار نوجوان ہمارے ساتھ ہوں تو ہم بلا خوف وخطر عوام کو تحفظ فراہم کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہا رانہوں نے پائوسنگ آئوٹ پریڈ میں کے اختتامی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ آج کا دن ان شہداء کے نام کر تا ہوں جنہوں نے اس مٹھی کی تحفظ کے لئے قربانیاں دی ہے اور ان کی قربانیوں کے بدولت ہی آج پرامن زندگی گزار رہے ہیں دہشت گردی کی جنگ ہم پر مسلط کر دی گئی ہے اور دہشت گردوں کو کیفر تک پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے اے ٹی ایف اہلکار یہاں سے فارغ ہو کر ایماندار کیساتھ ڈیوٹی ادا کر دیں تو جو لوگ ہمارے فورسز اور عوا م کے خلاف دہشت گردی جیسے ناسور پھیلانا چا ہتے ہیں ان کو فوری طور پر ناکام بنائے اور اے ٹی ایف اہلکاروں نے پشین میں جو آپریشن کیا تھا اس آپریشن پر ہم فخر کر تے ہیں کہ ہمارے اے ٹی ایف اہلکاروں نے جوان مردی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا سابق آئی جی کے کوششوں کے بدولت ہی ٹریننگ سکول قائم ہوااور صوبائی حکومت پولیس کیساتھ ہر ممکن تعاون کرینگے کیونکہ پولیس اہلکار وں نے دہشت گردی کے خلاف بہت طویل جنگ لڑی ہے اور ان کی قربانیوں کے بدولت ہی آج عوام پرامن طور پر زندگی بسر کر رہے ہیں موجودہ حکومت پولیس سمیت دیگر اداروں کی مضبوطی چاہتے ہیں تاکہ دہشتگردوں کے خلاف موثر کارروائی ہوں اور حکومت سے گزارش ہے کہ وہ ان اداروں کیلئے مالی معاونت کریں۔

متعلقہ عنوان :