کوئٹہ ، بلوچستان میں بے روزگار ی کاخاتمہ اور تعلیم عام کرنے اور شدت پسندی کے خاتمہ سے ہوسکتاہے، ہدایت الرحمان بلوچ ،

این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کرنے والوں کو میرٹ کے مطابق مرحلہ وار نوکری دی جائیں، راہنماء جماعت اسلامی

ہفتہ 17 فروری 2018 20:07

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2018ء) جماعت اسلامی کے صوبائی جنر ل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں بے روزگار ی کاخاتمہ اور تعلیم عام کرنے سے احساس محرومی وشدت پسندی کا خاتمہ اورامن بحال ہوسکتاہے نوجوانوںسے روزگارکا وعدہ کرکے چھیننا مناسب نہیں این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کرنے والوں کو میرٹ کے مطابق مرحلہ وار نوکری دی جائیں تاکہ نوجوان پریشانی ومشکل سے بچ جائیں بے روزگاروں کو ہڑتال واحتجاج پر مجبور کرنا مناسب نہیں جماعت اسلامی این ٹی ایس پاس نوجوانوں کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں صوبائی دفتر میں این ٹی ایس پاس طلبہ کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہی اس موقع پر عبدالواسع قلندرانی ، تنویر احمد کاکڑ ودیگر بھی موجودتھے ۔

(جاری ہے)

این ٹی ایس پاس طلبہ نے اپنے معاشی مسائل وپریشانیوں سے ہدایت الرحمان بلوچ کو آگاہ کیا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار دیناحکومت کی ذمہ داری ہے مگر میرٹ واہلیت کو پیش نظر رکھا جائے ۔

رشوت ،اقرباء پروری اورجیالوں میں نوکری بانٹنے اور فروخت کرنے سے عوام میں شدید ردعمل پیداہورہا ہے یہ ظلم پچھلی حکومتو ں میں تسلسل سے ہورہا تھا جس سے عوام نے مسترد کیا اب دوبارہ اہل وپڑھے لکھے عوام کے روزگار فروخت کرنا یا جیالوں میں تقسیم کرنا شروع ہواہے جو ناجائز وبدترین ظلم ہے جماعت اسلامی اس ظلم کے خلاف اور مظلوموں کیساتھ ہے منتخب نمائندوں وحکومت کی ذمہ داری ہیکہ وہ بے روزگار اہل وپڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار دیںہم این ٹی ایس پاس نوجوانوں کیساتھ ہیں او ران کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے ۔