شریفوں نے پنجاب اور مرکز میں کام نہیں کیا ، حساب تو دینا ہوگا ، پرویز خٹک
تازہ ترین : 1

شریفوں نے پنجاب اور مرکز میں کام نہیں کیا ، حساب تو دینا ہوگا ، پرویز خٹک

نواز شریف کو چیلنج کرتے ہیں کے پی کے میں آئیں ہم ان کو جلسہ کرنے کا نہیں بلکہ اگائے گئے اربوں درخت تعمیر کئے جانے والے چھوٹے ڈیم دکھائینگے ، وزیراعلیٰ

شریفوں نے پنجاب اور مرکز میں کام نہیں کیا ، حساب تو دینا ہوگا ، پرویز ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 فروری2018ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے نوازشریف کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کے پی کے میں آئیں ہم ان کو جلسہ کرنے کا نہیں کہیں گے بلکہ انہیںاگائے گئے اربوں درخت تعمیر کئے جانے والے چھوٹے ڈیم دکھائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شریفوں نے پنجاب اور مرکز میں کام نہیں کیا اب اسکا حساب تو دینا پڑے گا،شہباز کی پھرتیوں کا بھانڈا بیچ چوراہے میں پھوٹ چکا ہے،ساری پھرتیاں کرپشن کرنے اور قومی خزانے سے مال چرانے کیلئے تھیں۔

پرویز خٹک نے مزید کہا کہ پوری دنیا پختونخوا کے گورننس ماڈل کی تعریف کررہی ہے،پختونخوا کی ترقی اٹھا کر رائیونڈ نہیں لاسکتے،نواز شریف چھوٹے بھائی کو ساتھ لیکر 2 دن کیلئے پختونخوا آئیں،دونوں بھائیوں کو پولیس، صحت، تعلیم، لوکل گورنمنٹ سمیت ہر شعبے میں کی گئی اصلاحات دکھاؤں گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/02/2018 - 20:05:54

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :