عوام اپنے ووٹ کے تقدس اور احترام کیلئے نواز شریف کے ساتھ ہیں،پرویز رشید

نواز شریف نے ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشن ،مسلم لیگ کو ڈرائنگ روم سے نکال عوامی پذیرائی بخشی، لیگی رہنماء کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 17 فروری 2018 19:58

عوام اپنے ووٹ کے تقدس اور احترام کیلئے نواز شریف کے ساتھ ہیں،پرویز ..
شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عوام اپنے ووٹ کے تقدس اور احترام کیلئے نواز شریف کے ساتھ ہیں،نواز شریف نے ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشن ،مسلم لیگ کو ڈرائنگ روم سے نکال عوامی پذیرائی بخشی۔رہنماء مسلم لیگ (ن) پرویز رشید نے یہ بات ہفتہ کو میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے کہا کہ (آج) کا مسلم لیگ (ن )کا جلسہ شیخوپورہ کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جلسے کی جگہ کو تین گنا بڑھایا جا چکا ہے، انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے وزارت عظمیٰ کے منصب کو عزت اور توقیر دی،ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشن کیااور مسلم لیگ کو ڈرائنگ روم سے نکال عوامی پذیرائی بخشی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کی شخصیت کسی عہدے کی محتاج نہیں۔

انہوں نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنے ووٹ کے تقدس اور احترام کیلئے نواز شریف کے ساتھ ہیں،وہ ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں عوام کی حکمرانی ہو۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار پاکستانی عوام نے نواز شریف کیخلاف سازش پر مزاحمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام شیخوپورہ میں بھی نواز شریف کیساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرینگے ۔ اس موقع پر لیگی رہنماء میاں جاوید لطیف نے کہا کہ پاکستانی عوام نے جمہوریت کیلئے سب سے زیادہ جدوجہد کی۔ دوسرے شہروں کی طرح شیخوپورہ کے عوام نواز شریف کا بھرپور استقبال کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :