جیکب آباد،وزیراعلیٰ کی آمد کئی سڑکوں کی قسمت جاگ اٹھی

وزیراعلیٰ کی آمد راستوں بند ہونے سے سول اسپتال روڈ پر شہریوں کوشدید مشکلات کاسامناکرنا

ہفتہ 17 فروری 2018 19:58

جیکب آباد،وزیراعلیٰ کی آمد کئی سڑکوں کی قسمت جاگ اٹھی
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2018ء) وزیراعلیٰ کی آمد کئی سڑکوں کی قسمت جاگ اٹھی تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جیکب آباد آمد کے موقع پر گزرگاہ والی سڑکیں جوعرصہ سے زبوں حالی اورٹوٹ پھوٹ کاشکارتھیں کی قسمت جاگ اٹھی ان سڑکوں پر جھاڑوں کے ساتھ ساتھ عارضی چتیاں لگاکر مرمت کی گئی اور سڑکوں پر لگے گڑھے مٹی سے بھرے گئے جبکہ دوسری جانب گزرگاہ کے راستوں کو عام شہریوں کی آمد ورفت کے لیے اہلکار تعینات کرکے بند کردیاگیا سول اسپتال روڈ پردوکان بھی بند کرادیے گئے جس کے باعث شہریوں کوشدید مشکلات کاسامناکرناپڑااورسول اسپتال سمیت جمس تک دوردرازسے آنے والے مریضوں کی رسائی مشکل ہوگئی ۔