سکھر،پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو ) کی جانب سے عنایت علی عمرانی کے خلاف درج کئے جانے والے مقدمات کے خلاف یوم سیاہ منایا

ہفتہ 17 فروری 2018 19:54

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو ) سپاف ، یوتھ ضلع سکھر کے زیر اہتمام لاڑکانہ پولیس کی جانب سے پی پی شہید بھٹو لاڑکانہ کے صدر و شہید میر مرتضی بھٹو کے قریبی ساتھی عنایت علی عمرانی کے خلاف درج کئے جانے والے مقدمات کے خلاف ضلع سکھر میں یوم سیاہ منایا گیا کارکنان نے اپنے گھروں اور دفاتروں پر سیاہ پرچم لہرائے اور واقعہ کے خلاف صوبائی کلچر سیکریٹری دلمراد جتوئی ،محمد عیدن جتوئی ، گلشن ملک ، یاسین جتوئی ، جاوید نوحانی ، خالد نواز کیرو د یگر کی قیادت میں بچل شاہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی اس موقع پر مذکورہ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ پی پی شہید بھٹو لاڑکانہ کے صدر و شہید میر مرتضی بھٹو کے قریبی ساتھی عنایت علی عمرانی ایک بے باک ، بہادر ، نڈر اور سچا لیڈر ہے لیکن شہید بھٹو کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف سیاسی جماعت پی پی شہید بھٹو کے کارکنان اور عہدے داروں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرا رہی ہے جو انتہائی افسوسناک عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے رہنمائوں نے بالا حکام سے پی پی شہید بھٹو لاڑکانہ کے صدر و شہید میر مرتضی بھٹو کے قریبی ساتھی عنایت علی عمرانی کے خلاف درج کئے جانے والے مقدمات کا نوٹس لیتے ہوئے جھوٹے مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔