ڈونلڈ ٹرمپ نے جنرل باجوہ کو مشرف تصور کر کے غلطی کی
باجوہ ڈاکٹرائن امریکی دھمکیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہا ہے، برطانوی تھنک ٹینک اب پاک فوج کو نہیں بلکہ دنیا کو مزید اقدامات کرنا ہیں، دہشت گردی کے خلاف مسلسل مہمات اور مشرقی سرحد کے حالات نے فوج کو پہلے سے زیادہ سخت جان بنا دیا ہے، رپورٹ
ہفتہ 17 فروری 2018 19:53
(جاری ہے)
رائل یونائیٹڈ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق روس، چین، ترکی اور ایران پاکستان کے دفاع کے لیے سامنے آ چکے ہیں اور امریکا اسلام آباد پر اپنی گرفت کھو چکا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی انتظامیہ نے جنرل باجوہ کو پرویز مشرف سمجھ کر غلطی کی ہے جو امریکی دھمکی پر ڈھیر ہو گئے تھے، جبکہ جنرل باجوہ نے امریکا کی تمام دھمکیوں اور درخواستوں کا ڈٹ کر جواب دیا ہے اور یہ واضح کردیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے مزید اقدامات کرنے کا وقت اب ختم ہو چکا ہے۔رپورٹ کے مطابق افغان جنگ میں کردار ادا کرنے والے امریکا کے اسلام آباد میں سابق اسٹیشن چیف ملٹ بیئرڈن اور سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن اعتراف کرتی ہیں کہ افغان مسئلے کی ذمہ داری صرف پاکستان پر ڈالنا درست نہیں، پاکستان نے افغانستان سے متعلق اپنے تمام وعدے پورے کئے ہیں اس لیے پاکستان کے بارے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹوئٹ حقیقت سے روگردانی کے مترادف ہے۔برطانوی تھنک ٹینک میں کہا گیا ہے کہ اب پاک فوج امریکی فوجی امداد میں کٹوتی اور سرحد پار سے امریکی کارروائیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے تمام خطرات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے، جو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی کوششوں کی عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کر چکی ہے۔رائل یونائیٹڈ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق 2018 کے آغاز کے بعد پاکستان کو امریکا کی نہیں بلکہ امریکا کو پاکستان کی ضرورت ہے، اور امریکی وزیر دفاع جیمزمیٹس کا بیان بھی اس کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہ پاک فو ج کے ساتھ رابطے میں ہیں کیونکہ اس کے بغیر امریکی فوج زمین سے گھرے ہوئے افغانستان میں اپنا اسلحہ بھی نہیں پہنچا سکتی۔رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے ٹوئٹ سے اگر کچھ ہوا ہے تو وہ یہ کہ پاکستان کو یہ احساس ہو گیا کہ گزشتہ 70 سال تک امریکا پر اعتبار کر کے اس نے غلطی کی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.