ایف بی آر نے قومی کرکٹرز سے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کر لیں

ہفتہ 17 فروری 2018 19:53

ایف بی آر نے قومی کرکٹرز سے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کر لیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2018ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے قومی کرکٹرز سے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کر لیں،بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر نے پی سی بی سے تمام کرکٹرز، کوچز اور مینجمنٹ سٹاف کے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پی سی بی سے تمام کرکٹرز کی انکم ٹیکس 2016اور 2017 کی تفصیلات مانگی ہیں۔

(جاری ہے)

جن کرکٹرز کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں ان میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، حسن علی، محمد عامر، شعیب ملک، بابر اعظم، شاداب خان، رومان رئیس، فخر زمان، اظہر علی، حسن علی، محمد عرفان، عماد وسیم، احمد شہزاد اور محمد حفیظ سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق تمام کرکٹرز، کوچز، مینجمنٹ سٹاف کے اثاثہ جات کی تفصیلات ملنے کے بعد ٹیکس ادائیگی کا جائزہ لیا جائے گا۔کہ کس نے کتنا کمایا اور کتنا ٹیکس ادا کیا ہے ۔