راو انوار کی گرفتاری کا معاملہ، سپریم کورٹ کے حکم کے بعد حساس اداروں نے تلاش شروع کردی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 17 فروری 2018 19:49

راو انوار کی گرفتاری کا معاملہ، سپریم کورٹ کے حکم کے بعد حساس اداروں ..
کراچی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 فروری 2018ء) سپریم کورٹ کے حکم کے بعد حساس اداروں نے راو انوار کی تلاش شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے گزشتہ روز توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے ایس ایس پی کراچی پولیس راو انوار کو گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے نقیب اللہ محسود قتل کیس کے سلسلے میں راو انوار کو عدالت طلب کیا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم عدالت حاضر نہ ہونے پر چیف جسٹس نے توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ راو انوار کو فوری گرفتار کیا جائے۔ چیف جسٹس نے حساس اداروں کو حکم دیا تھا کہ وہ کسی بھی طرح راو انوار کو تلاش کریں اور پھر گرفتار کرکے عدالت کے سامنے پیش کریں۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد سول و عسکری ادارے راو انوار کی گرفتاری کیلئے متحرک ہوگئے ہیں۔ اس حوالے سے ذرائع کا دعوی ہے کہ راو انوار کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :