ڈسٹرکٹ ہسپتال میں گردے اور مثا نے کی بغیر کٹ لگا ئے فری سرجری کا آغاز کر دیا گیا

ہفتہ 17 فروری 2018 19:50

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2018ء) سرکا ری ہسپتال میں گردے اور مثا نے کی بغیر کٹ لگا ئے سرجری کا آغاز کر دیا گیا،پہلی لا ئیو سرجری کو دیکھنے کیلئے کمشنر ،اور سینئر ڈاکٹرز بھی مو قع پر موجود تھے ،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہسپتال میں گردے اور مثا نے کی بغیر کٹ لگا ئے فری سرجری کا آغاز کر دیا گیا ہے ،ڈاکٹر خا لد حسین کی سر براہی میں ڈاکٹرز کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں بغیر کٹ لگا ئے گردے مثا نے کی بائیو پو لر مشین کے ذریعے پہلی کا میا ب لا ئیو سرجری کی گئی، کمشنر گوجرانوالہ کیپٹن (ر) محمد آصف ،ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر انور امان سمیت پروفیسر ڈاکٹرز اور عملے نے لا ئیو سرجری دیکھی اس حوالے سے ڈاکٹر خالد حسین کا کہنا ہے کہ گردے اور مثا نے کی بغیر کٹ سرجری پر لا کھوں روپے خرچ آتا ہے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں عوام کو یہ سہولت مفت فراہم کی جا ئیگی، کڈنی ٹرانسپرینسی سرجری کا افتتاح کمشنر گوجرانوالہ نے کیا ، ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ہو نیو الی پہلی لا ئیو سرجری پر کمشنر گوجرانوالہ ،ایم ایس سمیت ڈاکٹرز اور عملے نے ڈاکٹر خا لد حسین اور ان کی ٹیم کو کا میاب سرجری پر مبارکباد پیش کی۔