گوجرانوالہ, تین بھائیوں کو آہوں و سسکیوں میں سپرد خاک کر دیاگیا

ہفتہ 17 فروری 2018 19:50

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2018ء) شہباز کالونی میں جاں بحق ہونیوالے تینوں بھائیوں کے گھر سے اکٹھے جنازے اٹھنے پر قیامت برپا ہو گئی ، متوفیاں کو آہوں و سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تیس سالہ زاہد نے گھریلو جھگڑے پر دلبر داشتہ ہو کر خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی تھی ،جس کا صدمہ برداشت نہ کر نے کے باعث اسکے دو بھائی چھتیس سالہ غلام عباس اور ستائیس سالہ صدام دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے جل بسے تھے ،تاہم تینوں بھائیوں کی المناک ہلاکت پر علاقہ کی فضا سوگوار اور لواحقین پر سکتہ طاری ہو گیا ،جاں بحق ہونیوالا غلام عباس چھ بچوں کا باپ تھا جن میں تین بیٹیاں اور تین بیٹے شامل ہیں ، تینوں بھائیوں کے گھر سے اکٹھے جنازے اٹھنے پر قیامت برپا ہو گئی ، لواحقین نعشوں سے لپٹ پر چیخ و پکار کرتے رہے ، متوفیاں کو آہوں و سسکیوں میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ، اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی ، دوسری جانب ورثاء کا کہنا تھا کہ زاہد اپنی چھوٹی بہن کے گھر گیا ہوا تھا جہاں اس نے خود کو گولی مارکرخودکشی کرلی ،تینوں بھائیوں کی موت کی خبر نے اہل علاقہ کو سوگوار کردیا ،ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ زاہد کی بیوی نے اس سے طلاق لے کر اس پرکیس کررکھا تھا جس کی وجہ سے وہ پریشان تھااسی پریشانی کے عالم نے اس نے خودکشی کرلی،جبکہ پولیس کے مطابق جان بحق ہونیوالے افراد کے اہلخانہ نے قانونی کاروائی کروانے سے انکار کر دیا ہے۔