(ن) لیگ کے ٹوٹنے کی باتیں کرنیوالے دیکھیں نواز شریف ،شہبازشریف ،حمزہ اور مریم ساتھ کھڑے ہیں ‘مریم اورنگزیب

نواز شریف نے قوم سے وعدے پورے کیے، ووٹ کے تقدس کی بحالی کو 2018ء کے انتخابات میں پورا کرینگے ،عائشہ گلالئی کا قصور نہیں ،جس پارٹی میں رہیں وہاں الزام ،جھوٹ بولنا سکھایا گیا ایسی عادت اتنی جلدی نہیں جائیگی‘ وزیر مملکت کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 17 فروری 2018 19:47

(ن) لیگ کے ٹوٹنے کی باتیں کرنیوالے دیکھیں نواز شریف ،شہبازشریف ،حمزہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف نے قوم سے وعدے پورے کیے، اب ووٹ کے تقدس کی بحالی کو 2018ء کے انتخابات میں پورا کرینگے ،(ن) لیگ کے ٹوٹنے کی باتیں کرنیوالے دیکھیں کہ نواز شریف ،شہبازشریف ،حمزہ اور مریم ساتھ کھڑے ہیں ،عائشہ گلالئی کا قصور نہیں وہ جس پارٹی میں رہیں وہاں الزام اور جھوٹ بولنا سکھایا گیا ایسی عادت اتنی جلدی نہیں جائے گی ۔

انہوں نے گزشتہ روز معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر انکے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ لودھراں چکوال مانسہرہ کے بعد تمام جلسوں میں نواز شریف کی اہلیت بارے فیصلہ آ چکا ہے ،پاکستان کے عوام ایک کے بعد ایک فیصلہ نوازشرف کے حق میں کررہی ہے ،(ن) لیگ نے جو وعدہ کیاپورا کیا دہشت گردی ہو ،امن و امان یا کچھ ہم نے ملک کو اقتصادی طورپر مضبوط کیا،اب تعلیم صحت کے بعدعوام کے تقدس بحالی ووٹ کے تقدس کی بحالی کو 2018کے انتخابات میں پوراکریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جو پارلیمنٹ کے بنائے قانون کو رد کرنے کی بات کرے گا عوام اس پر اپنا فیصلہ دے گی ،سترہ وزیر اعظم کو وقت پورا کرنے سے پہلے گھر بھیجا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی نے ثبوت کے صندوق بھرے ،کزن کی کمپنیوں کو بھرا گیا مگر ایک روپے کے چوری ثابت نہ ہو سکی لہٰذا جس پر ایک روپے کی چوری ثابت نہ ہو اسے چور ڈاکو کہنا درست نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ تمام لوگوں کو ملک کی ترقی کے بارے میں سوچنا چاہئے،ہر ادارے کی قانونی اور آئینی حدود ہے آئین تمام اداروں کو آئین کے دائرہ کار کے بارے میں بتاتا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ک کہاجاتاہے (ن) لیگ ٹوٹ جائے گی اب دیکھیں نواز شریف ،شہبازشریف ،حمزہ اور مریم ساتھ کھڑے ہیں جو کہتا تھا اسے صرف یہی کہوں گی کہ دیکھتا جا اور شرماتاجا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عائشہ گلالئی کا بیان مضحکہ خیز اور بے بنیاد ہے ، عائشہ گلالئی کا قصور نہیں ان کی پارٹی قیادت نے الزام اور جھوٹ سکھایاہے ایسی عادت اتنی جلدی نہیں جائے گی ، جس نے ٹکٹ کی آفر کی اس کا نام بتایاجائے۔