شہبازشریف کا گجرات میں ہسپتال کے باہر بچی کو جنم دینے کے واقعہ کا نوٹس،رپورٹ طلب

ہفتہ 17 فروری 2018 19:38

شہبازشریف کا گجرات میں ہسپتال کے باہر بچی کو جنم دینے کے واقعہ کا نوٹس،رپورٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے گجرات میں عزیز بھٹی ہسپتال کے باہر بچی کو جنم دینے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت اور ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ خاتون کو ہسپتال میں داخل نہ کئے جانے کے واقعہ کے ذمہ داروں کا تعین کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عزیز بھٹی ہسپتال میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک اور ناقابل برداشت ہے۔