پنجاب یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی کا معاملہ؛ جامعہ پنجاب ڈسلپنری کمیٹی نےجمعیت ..
تازہ ترین : 1

پنجاب یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی کا معاملہ؛ جامعہ پنجاب ڈسلپنری کمیٹی نےجمعیت کے12،پشتون بلوچ تنظیموں کے4طلباکونکال دیا

پنجاب یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی کا معاملہ؛ جامعہ پنجاب ڈسلپنری کمیٹی ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 17فروری 2018ء ): جامعہ پنجاب کی ڈسلپنری کمیٹی نے پنجاب یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی میں ملوث جمعیت کے12،پشتون بلوچ تنظیموں کے4طلباکونکال دیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کی22جنوری کےہنگامےمیں ملوث طلباکےخلاف کارروائی کرتے ہوئے جامعہ پنجاب ڈسلپنری کمیٹی نےجمعیت کے12،پشتون بلوچ تنظیموں کے4طلباکونکال دیا۔ڈسپلنری کمیٹی نے6طلباکوایک سال کےلیےیونیورسٹی سےنکالنےکی سزاسنادی،یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے مزید 30 طلباکو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیئے ہیں ۔ترجمان پنجاب یونیورسٹی کا مزید کہنا تھا کہ طلبافیصلےکےخلاف15روزمیں وائس چانسلرکودرخواست دے سکتے ہیں اور اپیل کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
اس خبر نوں پنجابی وچ پڑھو
وقت اشاعت : 17/02/2018 - 19:06:53

اس خبر پر آپ کی رائے‎