زینب قتل کیس، سابق وزیراعظم نواز شریف نے عدالتی فیصلے کو مثالی قرار دے دیا
تازہ ترین : 1

زینب قتل کیس، سابق وزیراعظم نواز شریف نے عدالتی فیصلے کو مثالی قرار دے دیا

لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 فروری 2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف نے زینب قتل کیس کے عدالتی فیصلے کو مثالی قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے قصور کی ننھی زینب اور دیگر بچیوں کے قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران کو دی گئی پھانسی کی سزا کے فیصلے پر ردعمل دیا گیا ہے۔ میاں نواز شریف نے انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے سنائے گئے زینب قتل کیس کے فیصلے کو مثالی اور خوش آئندہ قرار دیا ہے۔ نواز شریف کا کہنا ہے ایسے فیصلے جرائم کی روک تھام کیلئے کارگر ثابت ہوں گے۔ جبکہ فیصلہ سنانے والے جج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/02/2018 - 19:06:30

اس خبر پر آپ کی رائے‎