ْسیر وتفریح کیلئے مری آنے والے دو معمر افراد دل کے دورے پڑنے سے اپنے خالق حقیقی سے جاملے

ہفتہ 17 فروری 2018 19:13

ْسیر وتفریح کیلئے مری آنے والے دو معمر افراد دل کے دورے پڑنے سے اپنے ..
مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2018ء) سیر وتفریح کیلئے مری آنے والے دو معمر افراد دل کے دورے پڑنے سے اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عبدالحمید عباسی عمر 69 سال ساکن گوجرخان ہفتے کے دن پیر عظمت کے دربار نیومری میں آئے دربار میں پہنچتے ہی ان کو دل کا دورہ پڑا اوراللہ کوپیارے ہوگئے ،ان کے ہمراہ ان کا داماد عدیل نواز بھی تھا ،جبکہ ہفتے کی صبح لیاقت علی جن کی عمر 58 سال تھی اپنے ایک عزیزصوبہ خان کے ہمراہ مری کی سیر کیلئے آئے جن کو سیر کے دوران جی پی اوچوک مری پر دل کادورہ پڑا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، دونوں افراد کی نعشوں کو ریسکیو1122 مری نے اطلاع ملنے پرتحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری پہنچایا گیا جہاں معائنہ کرنے کے بعد ان کی موت کی تصدیق ہوگئی جس پر دونوں افراد کی نعشیں ساتھ آئے ہوئے لواحقین کے سپرد کردی گئیں جو نعشوں کو دفین کیلئے اپنے علاقوں گوجر خان اور بہارہ کہو روانہ ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :