انگلینڈ (کل) 100واں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ کھیلے گی

ہفتہ 17 فروری 2018 19:13

انگلینڈ (کل) 100واں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ کھیلے گی
ہملٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2018ء) انگلینڈ (کل) اتوار کو 100واں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ کھیلے گی، انگلش ٹیم سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف آخری میچ میں شرکت کے ساتھ یہ اعزاز حاصل کرے گی، انگلش ٹیم اعزاز حاصل کرنے والی دنیا کی پانچویں ٹیم بن جائے گی، انگلینڈ نے اب تک کھیلے گئے 99 ٹی ٹونٹی میچز میں 46 فتوحات حاصل کیں، 48 میں اسے شکستوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ چار میچز بے نتیجہ رہے، انگلینڈ سے قبل پاکستان، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کو بھی 100 سے زائد میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے، پاکستانی ٹیم 123 میچز کے ساتھ سرفہرست ہے، نیوزی لینڈ 109 میچز کے ساتھ دوسرے، سری لنکا 103 میچز کے ساتھ تیسرے اور جنوبی افریقہ 100 میچز کھیل کر چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :