عدالتوں میں عوام کے نمائندوں کو مافیا اور ڈاکو کہنا ہر گز قبول نہیں، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 17 فروری 2018 18:52

عدالتوں میں عوام کے نمائندوں کو مافیا اور ڈاکو کہنا ہر گز قبول نہیں، ..
حافظ آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 17فروری 2018ء ): عدالتوں میں سیاست دانوں کے خلاف بیان بازی پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی میدان میں آ گئے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں عوام کے نمائندوں کو مافیا اور ڈاکو کہنا قابل ہر گز قبول نہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عدالت کی جانب سے کرپٹ نمائندوں اور سیاستدانوں کو مافیا اور ڈاکو کہنے کی بات پر سیاست دان خاصے جلے بھنے پھر رہے ہیں ۔

اب تو وزیر اعظم بھی عدالت کی جانب سے ایسی بیان بازی کے خلاف میدان میں آ گئے ہیں۔حافظ آباد میں مستحقین میں صحت کارڈز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں عوامی نمائندوں کو مافیا، چور اور ڈاکو کہنا قابل قبول نہیں، ادارے اپنی حدود میں رہ کر اپنا کام کریں اور دوسروں کے کام میں مداخلت نہ کریں۔