ہنگو بنگش اتحاد کے گرینڈ جرگہ کاانعقاد

ہفتہ 17 فروری 2018 19:10

ہنگو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2018ء) ہنگو بنگش اتحاد کا گرینڈ جرگہ لطیف اللہ فارم بڑھ عباس خیل میں منعقد ہوا جس میںبنگش اتحاد کے مشران ملک فضل نور ، شفیق اورکزئی،مولانا عبد الرئوف، ہمایون چاچا ، حاجی لطیف سمیت دیگر مشران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

گرینڈ جرگہ میںمشران نے آئندہ الیکشن کے حوالے سے تفصیلی غور خوص کے بعد فیصلہ کیا کہ 26مختلف علاقوں کے مشران پر مشتمل بنگش اتحاد ضلع ہنگو کے دو صوبائی جبکہ ایک قومی اسمبلی کی نشستوں پر اپنے امیدوارانتخابی میدان میں اتاریں گے جس کا تعلق کسی بھی سیاسی پارٹی سے نہیں ہوگا۔

گرینڈ جرگہ میں آئندہ انتخابات کے لئے امیدوار کے چنائوکیلئی4ارکان حاجی شفیق، لطیف حاجی، معین خان ، فضل نور پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو کہ بنگش اتحاد کے 26ارکان میں تین نشستوں کیلئے امیدواروں کے نام فائنل کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :