نائیجیریا ، مارکیٹ میں یکے بعد دیگر ے تین بم دھماکوں کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک جبکہ تین زخمی

ہفتہ 17 فروری 2018 19:08

لاگوس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2018ء) نائیجیریا میں ایک مارکیٹ میں یکے بعد دیگر ے تین بم دھماکوں کے نتیجے میں بائیس افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست بورنو کے علاقے میں کاسیووار کیفی میں تین خود کش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا ۔جس کے نتیجے میں بائیس افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے وقت بڑی تعداد میں لوگ خرید و فروخت میں مصروف تھے۔ فوری طور پر کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ دری قبول نہیں کی

متعلقہ عنوان :