سابق وزیر مملکت عمر ایوب خان نے (ن) لیگ چھوڑ دی ، تحریک انصاف میں شامل
تازہ ترین : 1

سابق وزیر مملکت عمر ایوب خان نے (ن) لیگ چھوڑ دی ، تحریک انصاف میں شامل

عمران خان سے ملاقات میں فیصلہ کیا ، چیئرمین تحریک انصاف نے خوش آمدیدکہا

سابق وزیر مملکت عمر ایوب خان نے (ن) لیگ چھوڑ دی ، تحریک انصاف میں شامل
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے سابق وزیرمملکت عمرایوب خان نے گزشتہ روز ملاقات کی جس میں انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ،ملاقات میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور جہانگیر ترین سمیت دیگر راہنما بھی شریک تھے۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے گوہرایوب کے صاحبزادے سابق وزیر مملکت عمرایوب نے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شامل ہوگئے،جس پر عمران خان نے انہیں خوش آمدید کہا اور ان کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پارٹی مزید مضبوط ہوگئی۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک،جہانگیر ترین،فواد چوہدری اور علیم خان سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی شریک تھی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/02/2018 - 19:08:05

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :