روجر فیڈرر نے معمر ترین ورلڈ نمبر ون پلیئر کا اعزاز اپنے نام کر لیا

سٹار کھلاڑی نے روٹرڈیم ٹینس کا کوارٹر فائنل جیت کر معمر ترین ورلڈ نمبر ون پلیئر کا اعزاز حاصل کیا

ہفتہ 17 فروری 2018 18:56

روجر فیڈرر نے معمر ترین ورلڈ نمبر ون پلیئر کا اعزاز اپنے نام کر لیا
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2018ء) سوئٹزر لینڈ کے ٹینس پلیئر روجر فیڈرر نے منفرد عالمی ریکارڈ حاصل کر لیا۔ سٹار کھلاڑی نے روٹرڈیم ٹینس کا کوارٹر فائنل جیت کر معمر ترین ورلڈ نمبر ون پلیئر کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

(جاری ہے)

روٹر ڈیم ٹینس کے کوارٹر فائنل میں سوئس کھلاڑی کا مقابلہ ڈچ روبن ہاسے سے ہوا، راجر فیڈرر نے پہلا سیٹ4-6سے ہارنے کے بعد زبردست کم بیک کیا اور اگلے دونوں سیٹوں میں 6-1اور6-1سے فتح کے ساتھ میچ بھی جیت لیا۔

اس کامیابی سے 4 برس بعد راجر فیڈرر نے ایک بار پھر عالمی نمبر کا اعزاز حاصل کر لیا ہے اور یوں وہ دنیا کے معمر ترین ورلڈ نمبر ون بن گئے ہیں ،فیڈرر اکتوبر2012کے بعد پہلی مرتبہ عالمی نمبر ایک بنے ہیں ،اس سے قبل انہوں نے فروری 2004 میں پہلی مرتبہ اس پوزیشن پر قبضہ جمایا تھا ۔فیڈرر سے قبل 2003میں سابق امریکی ٹینس کھلاڑی آندرے اگاسی نے 33سال اور131دن کی عمر میں نمبر پوزیشن پر قبضہ جمایا تھا ۔ ۔

متعلقہ عنوان :