سینٹ میں پنجاب کی بارہ نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے موقع پر اراکین پنجاب اسمبلی کو اپنے ساتھ کیمرہ اور موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد

ہفتہ 17 فروری 2018 18:56

سینٹ میں پنجاب کی بارہ نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے موقع پر اراکین ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2018ء) سینٹ میں پنجاب کی بارہ نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے موقع پر اراکین اسمبلی کو اپنے ساتھ کیمرہ اور موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اس سلسلے میں ریٹرنگ آفیسر نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اراکین اسمبلی ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے اپنا موبائل فون الیکٹرانک ڈیوائس سمیت کسی قسم کا کوئی کیمرہ اپنے ہمراہ پنجاب اسمبلی میں نہیں لے جا سکیں گے واضح رہے کہ تین مارچ کو ہونے والے سینٹ کے انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے 4000 ہزار سے بیلٹ پیپر شائع کرکے قومی اسمبلی سمیت ملک کی چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پہنچا دئیے ہیں۔