ججوں کو اپنے فیصلوں میں شاعری نہیں کرنی چاہیے،رانا ثناء اللہ

ججوں کی شاعری کا فائدہ سیاسی مخالفین اٹھاتے ہیں،آزادعدلیہ جمہوریت کی ضرورت ہے،صوبائی وزیر قانون

ہفتہ 17 فروری 2018 18:41

ججوں کو اپنے فیصلوں میں شاعری نہیں کرنی چاہیے،رانا ثناء اللہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2018ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آزاد عدلیہ جمہوریت کی ضرورت ہے ججوں کو اپنے فیصلوں میں شاعری نہیں کرنی چاہئے اور اگر جج اپنے فیصلوں میں شاعری کرینگے تو اس کا فائدہ مخالفین اٹھائیں گے گزشتہ روز ایکسپو سینٹر لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے دو روزہ فوڈ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ملک میں موجودہ سیاسی صورتحال میں اپوزیشن خود کو مختلف اداروں کا محافظ بن کر سامنے آئی ہے ان کی اس حرکت پر عدالت کو نوٹس لینا چاہئے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی یہ حق حاصل نہیں کہ وہ ملک کے کسی ادارے کی ترجمانی کرے سپریم کورٹ کے ایماء پر دوسروں کو للکارنے کا چیف جسٹس آف پاکستان کو نوٹس لینا چاہئے انہوں نے کہا کہ ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والا دوروزہ فوڈ فیسٹیول لاہور کے شہریوں کیلئے ایک صحت مند تفریح ہے جہاں طلباء وطالبات سمیت بزرگ شہریوں کو ان سٹالوں سے پچیس فیصد رعایت پر صحت مند خوراک دستیاب ہو سکے گی انہوں نے کہا کہ ایک صحت مند جسم کیلئے صحت مند غذا ء ضروری ہے اور صحت مند غذاء کیلئے ایک صحت مند سوچ بھی ضروری ہے لاہور کے شہری اس فیسٹیول سے آگاہی حاصل کرینگے جو شہریوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگاواضح رہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیر اہتمام ہونے والے فوڈ فیسٹیول میں مختلف کمپنیوں کی جانب سے 150 سے زائد سٹال لگائے گئے ہیں جبکہ آج اس فوڈ فیسٹیول کا دوسرا دن ہے۔

متعلقہ عنوان :