گجرانوالہ: گھریلو تنازع سے تنگ آکر ایک شخص نے خود کشی کر لی

موت صدمہ برداشت نہ کرنے والے دو بڑے بھائی بھی چل بسے

ہفتہ 17 فروری 2018 18:41

گجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2018ء) گھریلو تنازع سے تنگ آکر ایک شخص نے خود کشی کر لی جس کی موت صدمہ برداشت نہ کرنے والے دو بڑے بھائی بھی چل بسے۔گجرانوالہ کے علاقے شہباز کا لونی میں گھریلو ناچاقی سے تنگ آکر 35 سالہ زاہد نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔زاہد کی خودکشی کی اطلاع ملنے پر عزیز، رشتے دار اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد متوفی کے گھر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

بھائی کی موت کی خبر سنتے ہی اس کے دو بڑے بھائی بھی صدمہ برداشت نہ کرسکے اور بھائی کی لاش دیکھ کر دو بڑے بھائیوں کی حالت غیر ہوگئی۔زاہد کے بڑے بھائیوں کو اچانک دل کا دورہ پڑ نے پر قریبی ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ دونوں نے راستے میں دم توڑ دیا۔اہلِ خانہ کے مطابق زاہد کا کسی سے جھگڑا نہیں تھا، جبکہ پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ متوفی ویلڈنگ کا کام کرتا تھا اور ایک بیٹی کا باپ تھا

متعلقہ عنوان :