کم عمری میں نشان حیدر پانیوالے پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا67 واں یوم پیدائش منایا گیا

ہفتہ 17 فروری 2018 18:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) کم عمری میں نشان حیدر پانیوالے پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا67 واں یوم پیدائش ہفتے کو منایا گیا ۔پاک فضائیہ کے جانباز پائلٹ راشد منہاس 17 فروری 1951 کو کراچی میں پیدا ہوئے، راشد منہاس کا تعلق راجپوت گھرانے سے تھا، انہوں نے جامعہ کراچی سے ملٹری ہسٹری اینڈ ایوی ایشن ہسٹری میں ماسٹرز کیا۔

مارچ 1971 کو راشد منہاس نے پاک فضائیہ میں بطور کمیشنڈ جی ڈی پائلٹ شمولیت اختیار کی، راشد منہاس شہید ابتدا ہی سے ایوی ایشن کی تاریخ اور ٹیکنالوجی سے متاثر تھے، ان کو مختلف طیاروں اور جنگی جہازوں کے ماڈلز جمع کرنے کا بھی شوق تھا۔راشد منہاس اگست1971 کو پائلٹ آفیسر بنے، 20اگست1971 کو جب وہ اپنی پہلی سولو فلائٹ پر روانہ ہو رہے تھے کہ اچانک ان کے انسٹرکٹر مطیع الرحمان طیارے کو رن وے پر روک کر سوار ہوگیا اور جہاز کا رخ دشمن ملک بھارت کی جانب موڑ دیا لیکن راشد منہاس نے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

(جاری ہے)

وہ شہادت کا رتبہ حاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پہلے آفیسر تھے۔راشد منہاس کو ان کے عظیم کارنامے پر ملک کا سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر عطا کیا گیا جبکہ وہ کم عمری میں نشان حیدر حاصل کرنے والے شہید بھی ہے۔اٹک میں قائم کامرہ ایئر بیس کو ان کے نام سے منسوب کردیا، قوم کوعظیم سپوت کی قربانی اور کارنامے پر ہمیشہ فخر رہے گا۔پاکستان میں نشانِ حیدر پانے والے سب سے کم عمرشہید راشد منہاس کراچی کے فوجی قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔

متعلقہ عنوان :