قوم دونوں بھائیوں کی کرپشن میں اوور ٹائم لگانے کی کوشش ناکام بنا دے گی ‘ میاں محمود ..
تازہ ترین : 1

قوم دونوں بھائیوں کی کرپشن میں اوور ٹائم لگانے کی کوشش ناکام بنا دے گی ‘ میاں محمود ارشید

شہباز شریف کا شعبدہ بازیوں میں کوئی ثانی نہیں، فنکاریوں اور ڈرامہ بازیوں میں نمبر ون ہیں‘ ردعمل

قوم دونوں بھائیوں کی کرپشن میں اوور ٹائم لگانے کی کوشش ناکام بنا دے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 فروری2018ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ کہ قوم دونوں بھائیوں کی کرپشن میں اوور ٹائم لگانے کی کوشش ناکام بنا دے گی ۔شریف برادران کے لودھراں میں جلسے سے خطاب پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سرائیکی بولیں یا چینی، پنجاب کے منصوبوں پرکرپشن کا داغ دھلنے والا نہیں اور نہ ہی قوم ان جعلی حکمرانوں کے بہکاوے میں دوبارہ آئیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب فنکاریوں اور ڈرامہ بازیوں میں نمبر ون ہیں،شہباز شریف کا شعبدہ بازیوں میں کوئی ثانی نہیں، وزیراعلیٰ بولتے وقت یاد رکھا کریں وہ کرپٹ ترین شخص کے بھائی ہیں۔ قبل ازیں ملاقات میں قائد حزب اختلاف پنجاب میاں محمودالرشید نے سینیٹ انتخابات سے متعلق اپنی تیاریوں سے آگاہ کیا اور پنجاب سے سینیٹ کی سیٹ جیتے کے عزم کا اظہار کیا، اس موقع پر انکے ہمراہ ڈپٹی اپوزیشن لیڈرسبطین خان، ڈاکٹر مراد راس بھی ہمراہ تھے۔ میاں محمودالرشید نے سینیٹ انتخابات سے متعلق دیگر جماعتوں سے رابطوں سے متعلق بھی آگاہ کیا جس پر سربراہ تحریک انصاف نے اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/02/2018 - 18:25:46

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :