Live Updates

پنجاب سے پیپلز پارٹی کا وجود ختم ہو گیا ہے، ہمارا مقابلہ ون آن ون مسلم لیگ(ن) سے ہوگا،عمران خان

ہفتہ 17 فروری 2018 18:09

پنجاب سے پیپلز پارٹی کا وجود ختم ہو گیا ہے، ہمارا مقابلہ ون آن ون مسلم ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2018ء) تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پی پی پی کا پنجاب سے وجود ختم ہوگیا ہے ، پنجاب میں ہمارا ون آن ون مسلم لیگ(ن) سے مقابلہ ہوگا، عام انتخابات کے لئے امیدواروں کے انتخاب کے لئے پارلیمانی بورڈ آئندہ ماہ کام شروع کر دے گا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو تحریک انصاف کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پارٹی کی رکنیت سازی مہم بھرپور انداز میں چلائی جائے گی، رکنیت سازی کے لئے ملک بھر میں کیمپس لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں خود ہر ہفتے رکنیت سازی مہم کا جائزہ لوں گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب سے پیپلز پارٹی کا وجود ختم ہو گیا ہے ہمارا مقابلہ ون آن ون مسلم لیگ سے ہوگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات