لودھراں میں لیگی امیدوار کی کامیابی ،ْ نوازشریف خوشگوار موڈ میں نظر آئے

’’میں بہو خوش آں ،ْ تساں میکو مل گھن گھدا اے ‘‘ ،ْ نوازشریف کے سرائیکی میں جملے …… عبد الرحمن کانجو کی تعریف

ہفتہ 17 فروری 2018 18:06

لودھراں میں لیگی امیدوار کی کامیابی ،ْ نوازشریف خوشگوار موڈ میں نظر ..
لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے لودھراں میں مسلم لیگ (ن)کے ور کرز کنونشن میں لیگی امیدوار کی کامیابی پر خوشگوار موڈ میں نظر آئے اس موقع پر اپنے خطاب کے دور ان سرائیکی میں بھی چند جملے ادا کئے ۔ور کرز کنونشن سے خطاب کے آغاز پر نوازشریف نے لیگی امیدوار اقبال شاہ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سرائیکی میں کہا کہ ’’میں بہو خوش آں ،ْ تساں میکو مل گھن گھدا اے ‘‘۔

(جاری ہے)

( میں بہت خوش ہوں آپ نے مجھے خرید لیا ہی) اپنے خطاب کے دور ان ایک موقع پر نوازشریف نے کہاکہ ’’ ہنڑ میں وزیر اعظم نہیں میکوں کڈھ ڈتا نیں‘‘ ( اب میں وزیراعظم نہیں مجھے نکال دیا ہے ) جس پر پنڈال ’’وزیر اعظم نوازشریف ‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھا ۔خطاب کے دور ان سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے عبد الرحمن کانجو کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ان کے والد صدیق کانجو میرے دیرینہ دوست تھے ان کی یادیں ساتھ ساتھ ہیں وہ عمدہ ساتھی تھے عبد الرحمن کانجو بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی بھرپور خدمت کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :