مریم نواز اور حمزہ شہباز لودھراں میں دوبارہ آئیں گے اور آپ سے خطاب کرینگے ،ْ نوازشریف

ہفتہ 17 فروری 2018 18:06

مریم نواز اور حمزہ شہباز لودھراں میں دوبارہ آئیں گے اور آپ سے خطاب ..
لودھراں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز شریف دوبارہ لودھراں آئیں گے اور جلسہ سے خطاب کرینگے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو یہاں مسلم لیگ (ن)کے ور کرز کنونشن سے سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے خطاب کیا اس موقع پر سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز اور وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز بھی موجود تھے ۔ سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے اپنے خطاب کے دور ان بتایا کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز لودھراں دوبارہ آئیں گے اور جلسہ سے خطاب کرینگے ۔