لاڑکانہ ،شہید بھٹو گروپ کے رہنماؤں اور کارکنان پرمقدمہ درج کرنے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

ہفتہ 17 فروری 2018 17:41

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کے رہنماؤں اور کارکنان پر ڈکیتی، لوٹ مار اور جھگڑے کا مقدمہ درج کرنے کے خلاف پی پی پی شہید بھٹو سپاف شہید بھٹو کی جانب سے المرتضیٰ ہاؤس سے جناح باغ چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جہاں احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا گیا اور شدید نعرے بازی بھی کی جبکہ دھرنے کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہوکر رہ گئی۔

اس موقع پر ضلعی آرگنائیزر حبیب پتوجو، مختیار احمد بھٹو، برکت علی میرجت، محمد رمضان رند اور دیگر کا کہنا تھا کہ پی پی پی شہید بھٹو کے ڈویزنل صدر عنایت علی عمرانی، سپاف شہید بھٹو کے ضلعی صدر ولی محمد لاہوری 9 افراد پر دو روز قبل سیاسی انتقام کے طور پر تھانہ دڑی پر ڈکیتی، لوٹ مار اور جھگڑے کا مقدمہ درج کیا گیا جسے ہم اپنے لیے اعزاز سمجھتے ہیں کیونکہ پیپلز پارٹی کی گذشتہ دس سال دور حکومت کے دوران ہمارے رہنماؤں اور کارکنان کو مسلسل انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن ہم جھکنے والے نہیں، ہماری پارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے جو کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ دائر مقدمہ ختم کیا جائے بصورت دیگر پورے سندھ میں احتجاج کرنے کے ساتھ ساتھ پیر کے روز ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :