لاڑکانہ ،وزیرداخلہ سندھ سہیل انور خان سیال نے شہید اللہ بخش سیال پولیس اسٹیشن کا افتتاح کردیا

ہفتہ 17 فروری 2018 17:41

لاڑکانہ ،وزیرداخلہ سندھ سہیل انور خان سیال نے شہید اللہ بخش سیال پولیس ..
لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) وزیرداخلہ سندھ سہیل انور خان سیال نے لاڑکانہ ڈسٹرکٹ کے لیئے نئے منظور کردہ تھانہ شہید الٰہی بخش سیال کا پولیس اسٹیشن آباد میں باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر حسین تونیونے وزیر داخلہ سندھ کی آمد پر انکا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے چاک وچوبند دستے نے وزیر داخلہ سندھ کی آمد پر انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔وزیرداخلہ سندھ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ لاڑکانہ میں نئے تھانہ جات کے قیام سے جہاں پولیسنگ کے معیار میں بہتری آئیگی وہیں عوام دوست پولیسنگ کے مجموعی اقدامات کو بھی فروغ ملیگا جوکہ بلاشبہ پولیس کارکردگی میں مذید بہتری کی ضمانت ہے ۔