کراچی، مدرسے کے طالب علم سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزم سلیم کی درخواست ضمانت مسترد

ہفتہ 17 فروری 2018 17:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے مدرسے کے طالب علم سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزم سلیم کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتے کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں مدرسیکے طالب علم سے مبینہ بدفعلی کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے مدرسے کے معلم ملزم سلیم کی ضمانت مسترد کردی سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف میڈیکل رپورٹ مثبت آئی ہے ملزم کو ضمانت نہ دی جائے،میڈیکل رپورٹ سے ملزم پر بدفعلی ثابت ہوتی ہے ملزم کے خلاف تھانہ گلستان جوہر میں مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ عنوان :