کراچی، جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے ڈیفنس کے بنگلے میں قید گھریلو ملاز کو شیلٹر ہوم بھیجنے کا حکم دے دیا

ہفتہ 17 فروری 2018 17:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے ڈیفنس کے بنگلے میں قید گھریلو ملاز کو شیلٹر ہوم بھیجنے کا حکم دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ڈیفنس میں بنگلے سے قید گھریلو ملازمہ کے کیس کی سماعت ہوئی تھانہ ویمن پولیس نے 14سالہ ملازمہ کو عدالت میں پیش کیا گیا پولیس کے مطابق بچی مشکوک اور خوف زدہ صدر کے علاقے میں گھوم رہی تھی بچی نے بتایا ہے کہ وہ بنگلے کے مالکان کے ظلم اورسختی سے تنگ آ کر بنگلے سے فرار ہوئی میرے پاس رہائش نہیں ہے بنگلے اور اپنے والدین کے گھر کا کوئی علم نہیں 6 سے 7 سال کی عمر تھی جب والدہ نے بنگلہ میں کام کاج کے لئے چھوڑا تھا جس پر عدالت نے ملازمہ کو 26 فروری تک پناہ شلٹر ہوم بھیجنے کا حکم دے دیا اور بچی کے والدین اور مالکان کو تلاش کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :