کراچی، ہنگامہ آرائی ، توڑ پھوڑ کیس،آئندہ سماعت پر عارف علوی کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

ہفتہ 17 فروری 2018 17:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے ہنگامہ آرائی ، توڑ پھوڑ کیس میںآئندہ سماعت ملزم عارف علوی کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے ۔ہفتہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے ہنگامہ آرائی ، توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت میں پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے ان کے وکیل پیش ہوئے ۔

ملزم عارف علوی کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست جمع کرائی۔ ۔

(جاری ہے)

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عارف علوی کی عدم حاضری پرسخت اظہار برہمی کیا اور ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک ملزم کی عدم حاضری پر مقدمہ التوا کاشکار ہے بار بار استثنی کی درخواست منظور نہیں کرسکتے عارف علوی کے وکیل نے عدالت کو آئندہ سماعت پر اپنے موکل کو پیش کرانے کی یقین دہانی کرائی جس پر عدالت نے سماعت 2 مارچ تک ملتوی کردی ۔ پی ٹی آئی رہنماں عارف علوی ، محمد اسلم ، خرم شیر زمان ، ادیبہ احسن ، ثمر علی خان سمیت تین کونسلرز کے خلاف 9 اپریل 2017 کو پانی کی قلت کے خلاف احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ سے متعلق مقدمات درخشاں تھانے میں درج ہیں ۔ مقدمے میں ملزمان پر فرد جرم بھی عائد ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :