کراچی، مائی کلاچی سے 2ملزمان گرفتار، اسلحہ، منشیات و دیگر سامان برآمد

منی چینجر سے نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے ڈاکوئوں کے خاکے جاری ڈاکو شہریوں سے 12لاکھ روپے لوٹ لے گئے، پولیس ملزمان کی تلاش کیلئے سرگرم ہوگئی

ہفتہ 17 فروری 2018 17:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) نیو ٹائون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئی2 ڈکیت محمد خان اور ندیم سمیت3ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان محمد خان اور ندیم کے قبضے سے اسلحہ موٹر سائیکل اور لوٹاہوا سامان برآمد ہوا ہے اور ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کی ہیں اورن کے مزید ساتھیوں کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے جبکہ ملزم بختیار عرف بختی کیخلاف مقدمہ سینٹرل جیل انتظامیہ نے کروایا ہے۔

ملزم کے قبضے سے سینٹرل جیل کے بیرک سے چرس برآمد ہوئی ہے۔ جس پر پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ادھر مائی کلاچی پر کارروائی کرتے ہوئی2ملزمان قمر زمان اور عبدالقادر کو گرفتار کرکے اسلحہ منشیات موبائل فونز سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا۔

متعلقہ عنوان :