لودھراں نے ثابت کر دیا ہے ،ْفیصلے امپائر کی انگلی نہیںعوام کے انگوٹھے کرتے ہیں ،ْنوازشریف

لاڈلہ کہتا ہے لودھراں الیکشن سے سبق سیکھیں گے ،ْ اب تمہیں قوم سبق سکھائے گی ،ْکے پی کے کے حکمران پانچ سال بعد میٹرو بس بنا رہے ہیں ،ْ ان کی کار کر دگی صفر ہے ،ْ ووٹ کا تقدس بحال ہو کر رہے گا ،ْ کراچی میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے ،ْ شہر میںہم امن لائے ہیں ،ْ جہانگیر ترہین کہتا تھا ہم جیتے ہوئے ہیں صرف پچاس ہزار کی لیڈ چاہیے ،ْ اللہ سے ڈرو ،ْ رعونت اور تکبر نہیں ہونا چاہیے ،ْ مجھ پر ایک سو روپے کی رشوت کا الزام نہیں ،ْ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکال دیا ،ْ کیا آپ کا وزیر اعظم اسی طرح رسوا اور ذلیل ہوتا رہے گا ،ْآگے الیکشن آرہے ہیں ،ْ ملک میں اچھی فضا دیکھ رہا ہوں ،ْ آپ نے بڑے فیصلے کرنے ہیں ،ْ آئندہ بے گھر افراد کو گھر دینگے ،ْ مسلم لیگ (ن)کے ورکرز کنونشن سے خطاب

ہفتہ 17 فروری 2018 17:38

لودھراں نے ثابت کر دیا ہے ،ْفیصلے امپائر کی انگلی نہیںعوام کے انگوٹھے ..
لودھراں /دنیا پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سربراہ سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ لودھراں نے ثابت کر دیا ہے ،ْفیصلے امپائر کی انگلی نہیںعوام کے انگوٹھے کرتے ہیں ،ْ لاڈلہ کہتا ہے لودھراں الیکشن سے سبق سیکھیں گے ،ْ اب تمہیں قوم سبق سکھائے گی ،ْکے پی کے کے حکمران پانچ سال بعد میٹرو بس بنا رہے ہیں ،ْ ان کی کار کر دگی صفر ہے ،ْ ووٹ کا تقدس بحال ہو کر رہے گا ،ْ کراچی میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے ،ْ شہر میںہم امن لائے ہیں ،ْ جہانگیر ترہین کہتا تھا ہم جیتے ہوئے ہیں صرف پچاس ہزار کی لیڈ چاہیے ،ْ اللہ سے ڈرو ،ْ رعونت اور تکبر نہیں ہونا چاہیے ،ْ مجھ پر ایک سو روپے کی رشوت کا الزام نہیں ،ْ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکال دیا ،ْ کیا آپ کا وزیر اعظم اسی طرح رسوا اور ذلیل ہوتا رہے گا ،ْآگے الیکشن آرہے ہیں ،ْ ملک میں اچھی فضا دیکھ رہا ہوں ،ْ آپ نے بڑے فیصلے کرنے ہیں ،ْ آئندہ بے گھر افراد کو گھر دینگے ۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو مسلم لیگ (ن)کے ورکرز کنونشن سے خطاب کررہے تھے کنونشن سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز بھی موجود تھے ۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ آپ کو ذاتی طورپر مبارکباد پیش کر نے آیا ہوں ،ْ لودھراں میں اقبال شاہ کی کامیابی پر کتنی خوشی ہوئی آپ اس کا اندازہ نہیں کر سکتے ،ْ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ لودھرماں کے عوام کو کیسے مبارکباد دوں ۔

انہوںنے کہاکہ اقبال شاہ جیسے نیک دل اور فرشتہ صفت انسان کو ووٹ دیکر آپ نے نوازشریف اور شہباز شریف کا مان بڑھایا ہے ۔انہوںنے کہاکہ آپ نے ثابت کیا ہے کہ فیصلے امپائر کی انگلی نہیں عوام کے انگوٹھے کرتے ہیںاور یہ آج لودھراں نے ثابت کر دیا ہے۔ نوازشریف نے کہاکہ لودھراں کا فیصلہ پنجاب ،ْ پاکستان میں نہیں پوری دنیا میں گونج رہا ہے اور اللہ کے فضل وکرم سے 2018کے الیکشن میں انشاء اللہ پاکستان کا ہر حلقہ لودھراں بن جائیگا ۔

انہوںنے کہاکہ کس منہ سے شکریہ ادا کروں ،ْ آپ کا منہ چومنے کو دل کر تا ہے ۔انہوںنے کہاکہ میں نے شہبازشریف اور حمزہ سے بات کی اور کہا لودھراں چلنا ہے تاہم عبد الرحمن کانجو کا خیال تھا کہ کچھ دنوں بعد جائیں اور عوام کو با خبر کریں میں نے کہا فورا جانا چاہیے اور آج آپ نے سامنے ہوں ۔ نوازشریف نے کہاکہ میں نے عبد الرحمان کانجو سے کہا تھا یہ ٹینٹ اور کناتیں لگانے کی ضرورت نہیں آپ کسی بڑے میدان میں کرتے تو پورا لودھراں موجود ہوتا ۔

نوازشریف نے کہا کہ میں اس بات پر قائل ہوگیا ہوں آپ نے نبض پر ہاتھ رکھا اور کہا اس قسم کی سیاست نہیں چلے گی اور ووٹ کا تقدس بحال ہو کر رہے گا ،ْ آپ نے ووٹ کے احترام کو بحال کیا آپ نے ان لوگوں کو رد کیا جنہوںنے پچھلے پانچ سال میں سوائے جھوٹ بولنے ،ْ بہتا ن تراشی اور الزام تراشی کے سوا کچھ نہیں کیا ،ْ آج کہتے ہیں لودھراں سے سبق سیکھیں گے ،ْ لاڈلہ کہتا ہے ہم نے لودھراں سے سبق سیکھنے کا فیصلہ کیا ہے ،ْ اب لودھراں کا خیال آگیا ہے اب تم سبق نہیں سیکھوگے قوم سبق سکھائیگی ،ْ اب تمہیں خلق خدا سبق سکھائے گی ۔

نوازشریف نے کہاکہ میں سچ بولتا ہوں جھوٹ بولنے کی عادت نہیں ہے ،ْ 1985سے خدمت کرتا چلا آیا ہوں ،ْ میرے بعد شہباز شریف نے پنجاب اور پاکستان کی خدمت کی ماضی اس کی مثال نہیں ملتی ،ْ سڑکیں بنیں اور آج بھی بن رہی ہیں ،ْ ہسپتال بن رہے ،ْ ایجو کیشن انسٹی ٹیوٹ بن رہے ہیں ،ْ کاشتکاروں کیلئے ہم نے بجلی سستی کی ،ْ بجلی صرف آئی نہیں بلکہ سستی بھی ہوئی ہے ،ْ اس کے بعد کھاد سستی ہوئی ہے ،ْ 2200روپے والی کھاد کی بوری آج گیارہ سو میں مل رہی ہے ،ْ بجلی کے ٹیوب ویل کا آدھا خرچہ کم ہوا ہے ،ْ ان سے کبھی پوچھا جو بجلی کو ختم کر کے چلے گئے تھے ،ْ کاشتکاروں کو تباہ کیا ،ْ انڈسٹری کو تباہ کیا یہاں تک کہ گھروں میں بجلی نہیں آتی تھی ،ْ ہم ملک کے اندر چار سالوں میں بجلی لیکر واپس آئے ہیں ،ْ لوڈشیڈنگ کو ختم کیا ہے اس میں شہباز شریف کا خصوصی ہاتھ ہے انہوںنے بڑا کام محنت سے کیا ہے ،ْ بڑے منصوبے لگائے ،ْ بیس بیس ماہ میں بڑے منصوبے لگائے جو بیس بیس سالوں میں نہیں لگتے تھے اور بجلی تیزی کے ساتھ واپسی آئی ہے ،ْدہشتگردوں کو ختم کیا ہے ،ْ کراچی کو ٹھیک کیا ہے ،ْ کراچی میں پیپلز پارٹی کی حکومت تھی ،ْ ٹھیک انہیں کر ناچاہیے تھا ،ْہم نے ٹھیک کیا ،ْ کراچی میں روز ہڑتالیں ہوتی تھیں ،ْ مظاہرے ہوتے تھے ،ْ روز چھینا جھپٹی ہوتی تھی ،ْ چوری اورڈکیتی ہوتی تھی آج ہم نے کراچی کو پرامن شہر بنا دیا۔

انہوںنے کہاکہ جہانگیر ترین کے پی کے کے حکمران کا ساتھی ہے ،ْ کہتا تھا ہم جیتے ہوئے ہیں پہلے چالیس ہزار سے ہرایا تھا اب پچاس ہزار سے زیادہ لیڈ لینی ہے اب تم ستائیس ہزار ووٹوں سے ہار گئے ہو ،ْ اللہ سے ڈرو ،ْرعونت اور تکبر نہیں ہونا چاہیے ۔ نوازشریف نے کہاکہ جب ہم نے الیکشن جیتا اور اللہ کی بار گاہ میں سجدے میں گر گئے اور شکر ادا کیا ۔

انہوںنے کہاکہ آگے الیکشن آرہا ہے اور ملک کے اندر اچھی فضا دیکھ رہا ہوں ۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اقبال شاہ کہہ رہے تھے کہ نوازشریف صاحب ہماری گیس کا خیال رکھنا ،ْ میں نے کہا آپ کی دعائوں سے مسلم یگ (ن)الیکشن جیتی ہے تو انشاء اللہ لودھراں میں سب سے پہلے گیس آئیگی ،ْ لودھراں کے بقیہ حصے میں سب سے پہلے گیس آئے گی ۔اس موقع پر نوازشریف نے کہا کہ میں آج وزیر اعظم نہیں ہوں ،ْ مجھے نکال دیا گیا ہے جس پر وزیر اعظم نوازشریف کے نعرے لگائے گئے نوازشریف نے کہاکہ کہتے ہیں نوازشریف نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی اور وزیر اعظم کو فارغ کردیا کیا آپ اس فیصلے کو مانتے ہو جس پر نامنظور کے نعرے لگائے گئے انہوںنے کہاکہ مجھ پر ایک سو روپے کی رشوت کا الزام نہیں ہے ،ْ کوئی کیک بائیک یا کمیشن کا الزام نہیں ہے ،ْ کچھ نہیں ملا تو کہا نوازشریف نے بیٹے سے تنخواہ نہیں لہذا اس کو فارغ کر دو ،ْکبھی دنیا میں ایسا فیصلہ سنا ہے ۔

نوازشریف کہا کہ آپ نے آنے والے انتخابات میں کچھ بڑے فیصلے کر نے ہیں آپ وعدہ کریں سترسالوں سے جو کچھ ملک کے اندر ہورہا ہے اسے ختم کروگے ،ْ کیا وہی کچھ ہوتا رہے گا یا بدل جائیگا کیا آپ کے ووٹ کی حرمت کو اسی طرح پائوں کے نیچے روندا جائیگا اپنے ووٹ کے تقدس کی حفاظت کروگے کیا آپ کا وزیر اعظم اسی طرح رسوا اور ذلیل ہوتا رہے گا جسے آپ وزیر اعظم منتخب کرتے ہیں کیا اس کو اسی طرح سے نا ہل کیا جاتا رہے گا یہ فیصلہ آپ نے اور پوری قوم نے کرناہے ۔

نوازشریف نے کہاکہ میں اس بات کا یقین دلاتا ہوں کہ مسلم لیگ (ن)جیتے گی تو سب کو ان کے دروازے کی دہلیز پر انصاف ملے گا ہم نے ابھی ہیلتھ کارڈ شروع کئے ہیں ،ْ شہباز شریف جگہ جگہ جا کر ہیلتھ کارڈ دے رہے ہیں تاکہ غریب لوگوں کو علاج کی سہولت مل سکے ،ْ ایسا پروگرام بنا رہے ہیں کہ جتنے بھی لوگ ہیں جن کے پاس گھر نہیں ہے ،ْ جیب میں پیسہ نہیں کہ وہ ایک کمرہ بھی تعمیر کر سکے ان تمام لوگوں کو گھر فراہم کیا جائیگا ۔

نوازشریف نے کہا کہ آپ جانتے ہیں نوازشریف اور شہباز شریف نے جب بھی کوئی وعدہ کیا ہے اسے پورا کیا ہے اس طرح کے نہیں کہ جس طرح کے پی کے حکمرانوں نے کیا ،ْ انہوںنے عوام پر کوئی توجہ نہیں دی ،ْ کوئی کام نہیں کیا ہے ،ْآج وہاں پر میٹرو بس بنا رہے ہیں ،ْپانچ سالوں میں میٹرو بس نہیں بنی ،ْکہتے تھے شہباز شریف جنگلا بس بنارہا ہے ،ْآج پشاور میں وہی بس بنارہے ہیں ،ْاس کی کار کر دگی صفر ہے وہاں کے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا ۔

نوازشریف نے کہاکہ آج راولپنڈی ،ْ لاہور اور ملتان کے اندر میٹرو بس موجود ہے ،ْانشاء اللہ آئندہ وقت میں باقی ڈویژن اور ہیڈ کوارٹر زمیں میٹرو بس بنا کر دم لینگے ۔انہوںنے کہا کہ لودھراں سے سپیڈو بس چل رہی ہے اس کی تعداد میں اضافہ کرینگے ،ْ لاہور سے ملتان موٹر وے مکمل ہوررہی ہے ،ْاگلے ایک دو ماہ میں آپ انشا ء اللہ موٹروے سے لاہور جا سکیں گے ،ْ سکھر جا سکیں گے وہ دن دور نہیں جب آپ یہاں سے کراچی موٹر وے کے ذریعے جائیں گے ،ْ یہ سب منصوبے زیر تعمیر ہیں اور ہم سب کچھ بنا رہے ہیں ،ْ تمام منصوبے مکمل ہو نے والے ہیں ،ْہم نے چار سال ایسے نہیں گنوائے ،ْ کام کیا ہے ،ْ بجلی لیکر آئے ہیں ،ْ دہشتگردی کو ختم کیا ہے ،ْ سی پیک لے کر آئے ہیں جس کے ذریعے لاکھوں لوگوں کو رورز گار مل کرہا ہے ،ْ سی پیک پاکستان کی ترقی کا ستون ہوگا ،ْاللہ نے موقع دیا تو کاشتکاروں کی خصوصی خدمت کرینگے ہم وہ لو گ ہیں جو کام کر کے دکھاتے ہیں ۔

نوازشریف نے کہا کہ کسی منصوبے کا نام لو ،ْ کسی موٹر وے کا نام ،ْ سی پیک کا نام لو یہ سب مسلم لیگ (ن)نے بنائے ہیں کیا کسی اور حکومت نے کوئی منصوبہ بنایا منصوبے بنانے کا ریکارڈ پاکستان مسلم لیگ نواز کا ہے اسے اور بھی آگے بڑھائیں گے مجھے یقین ہے کہ لودھراں میں کوئی ایسا شخص نہیں رہے گا جس کے پاس با عزت روز گار نہ ہو ،ْ سب کے پاس با عزت روز گار ہوگا ،ْ مکان ہوگا سب اللہ تعالیٰ کے وفضل کرم سے خوشحالی سے زندگی بسر کر سکیں گے ۔