پشاورمیٹروبس منصوبے کے ڈیزائن میں متعدد بارتبدیلیاں،لاگت اڑھائی ارب بڑھ جائیگی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 17 فروری 2018 17:05

پشاورمیٹروبس منصوبے کے ڈیزائن میں متعدد بارتبدیلیاں،لاگت اڑھائی ارب ..
پشاور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 فروری 2018ء): پشاور میں میٹروبس منصوبے کے ڈیزائن میں متعدد بارتبدیلیوں کے باعث لاگت اڑھائی ارب بڑھ جائے گی،بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبےکے تین سیکشنز میں مجموعی طور پر9 بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت کا شہریوں کوسفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے میٹروبس ریپڈ ٹرانزٹ میگاپراجیکٹ منصوبہ ہے۔

میٹرو بس ریپڈ ٹرانزٹ کے روٹس میں ایک درجن سے زائد بار تبدیلیاں کی گئیں ہے۔ جس سے منصوبے کی لاگت میں اضافہ ہوگیاہے۔

(جاری ہے)

ذرائع پشاورڈویلپمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ میٹروبس کے تین سیکشنز میں 9 بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔جس میں ارباب سکندر خان خلیل فلائی اووراور اس کے ساتھ بی ریپڈ ٹرانزٹ کیلئے نیا فلائی اوور سمیت امن چوک میں زیرزمین اسٹیشن کا قیام بھی شامل ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی منصوبہ 49 ارب روپے کی لاگت سے ہی مکمل ہوگا۔ سکیشن ٹو میں سی ایس ڈی کے قریب ائیرپورٹ کیلئے راستہ رکھنے،ایف جی سکول کے سامنے بس سٹاپ کو امن چوک منتقل کرنے،تاتارا پارک اورتہکال میں بھی بس فلائی اوور سے گزارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔