فیکلٹی آف میڈیایوسی پی میں پرفارمنس آڈٹ آف میڈیا کے موضوع پر سیمینارکا انعقاد مہمان خصوصی پروفیسرڈاکٹر مغیث الدین شیخ،ریجنل جنرل مینجر پیمراعائشہ وٹو،تجزیہ کار سلمان عابد ،احمد ولیدسعدیہ صلاح الدین فیکلٹی ممبران اورطلباوطالبات کی شرکت

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 17 فروری 2018 16:56

فیکلٹی آف میڈیایوسی پی میں پرفارمنس آڈٹ آف میڈیا کے موضوع پر سیمینارکا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 فروری2018ء) فیکلٹی آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں پرفارمنس آڈٹ آف میڈیا کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار کے مہمان خصوصی پروفیسرڈاکٹر مغیث الدین شیخ تھے جبکہ ریجنل جنرل مینجر پیمراعائشہ وٹو،تجزیہ کار سلمان عابد ،احمد ولیداورسعدیہ صلاح الدین نے خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

فیکلٹی آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیزکے فلم اینڈ تھیٹر سنٹر میں ہونے والے سیمینارکا انعقاد ایم فل ریسرچ ٹریک کے طلباوطالبات نے کیا تھا۔مہمانوں نے میڈیا کے کردار اورذمہ داریوں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔مقررین کا کہنا تھا کہ احساس ذمہ داری اورمثبت رپورٹنگ کے باعث میڈیا معاشرے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرسکتا ہے ۔ طلبا وطالبات اور مہمانوں کے درمیان سوالات و جوابات کا سیشن بھی ہوا۔سیمینار کے اختتام پر مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے بھی پیش کئے گئے

متعلقہ عنوان :