قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد پیر کو دوبارہ ہوں گے

ہفتہ 17 فروری 2018 17:03

قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد پیر کو دوبارہ ہوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2018ء) قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد پیر کو دوبارہ ہوں گے، قومی اسمبلی کا اجلاس شام 5بجے پارلیمنٹ ہاوس سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوگا، جس میں وقفہ سوالات سمیت معمول کا ایجنڈا نمٹایا جائے گا، سینٹ کا اجلاس سہ پہر 3بجے ہوگا جس کی صدارت چئیرمین میاں رضا ربانی کریں گے، اجلاس میں پیر کو نجی کارروائی کا دن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :