سینٹ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست کل جاری کی جائے گی،

کاغذات نامزدگی پیر کو واپس لئے جا سکیں گے

ہفتہ 17 فروری 2018 17:03

سینٹ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست کل جاری کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2018ء) چاروں صوبوں سے سینٹ کی خالی ہونے والی نشستوں پر انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست کل اتوار کوجاری کی جائے گی،جبکہ کاغذات نامزدگی کل پیر تک واپس لئے جا سکیں گے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا کام ہفتہ کو مکمل ہوگیا۔پنجاب اور سندھ سے بارہ بارہ اور خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے گیارہ گیارہ نشستوں پر انتخاب 3مارچ کو ہوگا، چاروں صوبوں سے سینٹ کی خالی ہونے والی نشستوں پر انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست کل اتوار کوجاری کی جائے گی،جبکہ کاغذات نامزدگی کل پیر تک واپس لئے جا سکیں گے۔