فیصلے ایمپائرکی انگلی سے نہیں،عوام کے انگوٹھے کرتے ہیں،محمد نوازشریف
لودھراں کےعوام نے ووٹ کاتقدس بحال کردیا،لاڈلا کہتاہے لودھراں سے سبق سیکھیں گے، اب قوم تمہیں سبق سکھائے گی،لاڈلے اتنی رعونیت ٹھیک نہیں،ہم الیکشن جیت کرسجدہ ریزہوگئے۔لودھراں میں خطاب
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 17 فروری 2018 16:34
(جاری ہے)
اب تم سبق نہیں سیکھو گے بلکہ قوم تمہیں سبق سکھائے گی۔
میں جھوٹ نہیں بولتا۔اسی لیے 1985ء سے لودھران کی خدمت کرتے آیاہوں۔یہاں سڑکیں ،ہسپتال ،تعلیمی ادارے بن رہے ہیں۔کاشتکاروں کے ہم نے بجلی سستی کی ہے۔کاشتکار بتائیں ہم نے ان کے لیے بجلی اور کھاد سستی کی ہے۔پہلے کھاد 22سواب 1300روپے ہے۔شہبازشریف کی خدمت کی مثال پاکستان میں نہیں ملتی۔پاکستان میں دہشتگردی کوختم کیا۔کراچی میں ہم امن لیکر آئے۔سی پیک لیکر آئے ہیں۔سی پیک پاکستان کی ترقی کاستون ہوگا۔لاڈلا کہتا کہ الیکشن ہم نے جیتاہواہے اب صرف لیڈ بنانی ہے ۔لیڈ کہاں بنانی ہے ؟ 27ہزارووٹوں سے ہارگئے ۔اتنی رعونیت ٹھیک نہیں۔ہم نے الیکشن جیتااور سجدے میں گر گئے۔انہوں نے کہاکہ آئندہ الیکشن آرہاہے۔اگرمسلم لیگ ن الیکشن جیتے گی توضلع لودھراں میں سب سے پہلے گیس آئے گی۔انہوں نے کہاکہ عوام مجھ سے وعدہ کریں۔میں آج وزیراعظم نہیں ہوں۔جس پرعوام نے وزیراعظم نوازشریف کے نعرے لگائے۔نوازشریف نے کہاکہ میکوکڈ دتا اے۔میں وزیراعظم نہیں رہامجھے نکال دیاگیاہے۔نوازشریف نے کہاکہ اس فیصلے کولودھراں نے مان لیاہے؟ کہتے ہیں نوازشریف نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی۔فیصلہ دیاکہ جاؤگھرجاؤ وزیراعظم کوفارغ کردیا۔ایک روپے کی رشوت کامجھ پرالزام نہیں ہے۔جب کچھ نہیں ملاتوبیٹے سے تنخواہ نہ لینے پرفارغ کردیا۔کبھی ایسا فیصلہ دنیا میں سنا ہے؟ انہوں نے کہاکہ آئندہ عام انتخابات میں عوام نے کچھ اہم فیصلے کرنے ہیں۔جوکچھ 70سالوں سے ہورہاہے؟ وہ بدل جائے گا یا نہیں؟ اپنے کی حرمت کوروندنے دوگے؟ اپنے ووٹ کے تقدس کی حفاظت کرو گے یا نہیں ؟ وزیراعظم اسی طرح رسوا اور نااہل ہوتارہے گا؟ انہوں نے کہاکہ یہ فیصلہ پوری قوم نے کرناہے۔میں وعدہ کرتاہوں کہ مسلم لیگ ن جیتے گی تولوگوں کودروازے کی دہلیز پرانصاف ملے گا۔ابھی ہم نے ہیلتھ کارڈ دے رہے ہیں اب ہم ایسا پروگرام بنارہے ہیں کہ جن کے پاس چھت نہیں ان کوگھر فراہم کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواہ میں کوئی کام نہیں کیاگیا۔وہاں کوئی توجہ نہیں دی گئی۔لاہورمیٹروکوجنگلا بس کہاگیا۔اب وہی بس پشاور میں بنانی شروع کردی۔پانچ سال میں میٹروبس نہیں بناسکے۔لاہور،پنڈی اور ملتان میں میٹروبس موجود ہے انشاء اللہ باقی شہروں میں بھی میٹروبس بنائیں گے۔انہوں نے کہاکہ لاہورملتان موٹروے مکمل ہورہی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.