کراچی ،ابراہیم حیدری واقعہ حلیم عادل شیخ و دیگر پر درج مقدمات پرشواہد نہ ہونے کے بنا پر خارج چالان ملیر کی عدالت میں پیش

جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے، اس دن چوکیدار کو نا بچاتا تو عوام زندہ جلادیتے رائو انوار نے ذاتی اختلا ف کی وجہ سے مقدمات درج کرائے تھے ، حلیم عادل شیخ

ہفتہ 17 فروری 2018 16:39

کراچی ،ابراہیم حیدری واقعہ حلیم عادل شیخ و دیگر پر درج مقدمات پرشواہد ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں 12جنوری کو اسکول کے چوکیدار کی جانب سے 5سالا معصوم بچی سے زیادتی کے واقعے کے دن مشتعل افراد نے چوکیدار کو تشدد کا نشانہ کے بعد اسکول کو گھیر رکھا تھا، جس پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ جائے وقوعہ پہنچے تھے اور چوکیدار کو عوام کے چنگل سے بچا کر پولیس موبائل میں بٹھا کر تھانے پہنچا تھا جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے بجائے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ اور پی ٹی آئی ملیر زون کی رہنما جمیلا بلوچ پر دو مقدمات درج کئے گئے تھے۔

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو میریٹ پر انکوائری کرنے کی درخواست دی تھی جس پر گزشتہ روز انکوائری مکمل کر لی گئی پی ٹی آئی رہنمائوں کے خلاف کوئی بھی شواہد نہ مل سکے جس پر دونوں رہنمائوں کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے نام خارج کر دیئے اور دونوں مقدمات کے چالان ملیر کی عدالت پیش کر دیئے ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا اس دن حکمت عملی سے کام نہیں لیتا تو عوام زینب واقعے پر تیش میں تھی اور چوکیدار کو زندہ جلا دیتے جس پر میں نے عوام کو پرامن رہنے کی درخواست کی تھی اور ملزم کو عوام سے بچا کر پولیس موبائل میں بیٹھ کر تھانے پہنچایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بجائے اس احسن اقدام کو سرہانے کے رائو انوار نے ذاتی اختلاف کے بنا پر دو جھوٹے مقدمات بنائے تھے، لیکن جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے پی ٹی آئی عوامی پارٹی ہے ہر مظلوم عوام کا ساتھ دیا ہے، جھوٹے مقدمات کا انجام جھوٹ ہی ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رائو انوار نے محکمہ پولیس کا نام بدنام کر رکھا تھا لیکن اللہ کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ہمیشہ مظلوم کی آواز بنی ہے ہم مقدمات سے ڈرنے والے نہیں جیت ہمیشہ حق اور سچ کی ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :