سینئر صحافی اے کے محسن کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کاگورنر سندھ نے نوٹس لے لیا

ہفتہ 17 فروری 2018 16:39

سینئر صحافی اے کے محسن کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کاگورنر سندھ نے نوٹس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے سینئر صحافی اے کے محسن کے ساتھ کراچی کے علاقہ خداد کالونی کے سنگل کے قریب پیش آنے والے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ واقعہ میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لاکر سخت سے سخت سے سزا دلائیں ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ آزادی صحافت اور اظہار رائے حکومت کی اولین ترجیح ہے اس ضمن میں رخنہ ڈالنے ، مشکلات پیدا کرنے یا کسی کو ڈرانے یا دھمکانے کی کوشش میں ملو ث عناصر کے ساتھ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ، حکومت صحافیوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی ۔

متعلقہ عنوان :