شرجیل انعام میمن عدالتی حکم پر جناح اسپتال سے کراچی سینٹرل جیل منتقل

دیکھیں گے کہ شرجیل میمن کے کیس کو کسی طرح پنجاب بھیج دیں،چیف جسٹس آف پاکستان کے ریمارکس

ہفتہ 17 فروری 2018 16:39

شرجیل انعام میمن عدالتی حکم پر جناح اسپتال سے کراچی سینٹرل جیل منتقل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) سندھ کے سابق وزیر اطلاعات اور پیپلز پارٹی کے اسیر رکن سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن کو جناح اسپتال سے کراچی سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیاہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس نے شرجیل میمن کو جناح اسپتال سے جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا ۔سماعت کے دوران چیف جسٹس آئی جی جیل نصرت منگن پر برس پڑے اور ریمارکس دیئے کہ نیب کورٹ نے صرف ٹیسٹ کرانے کا کہا تھا، آپ کو اسپتال بھیجنے کی اتھارٹی کہاں سے ملی ۔چیف جسٹس نے کہا کہ یہ خود ساختہ رپورٹس ہیں، دیکھیں گے کہ شرجیل میمن کے کیس کو کسی طرح پنجاب بھیج دیں۔