مجرم کو وہیں لٹکایا جائے جہاں سے اس نے زینب کو قتل کیا‘ زینب کی والدہ کا فیصلے پر اطمینان کا اظہار

ہفتہ 17 فروری 2018 16:39

مجرم کو وہیں لٹکایا جائے جہاں سے اس نے زینب کو قتل کیا‘ زینب کی والدہ ..
لاہور/قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) معصوم زینب کی والدہ نے مجرم عمران علی کو سزائے موت کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ اسے بھی وہیں لٹکایا جائے جہاں اس نے زینب کو قتل کیا ،مجرم کو سزائے موت کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد عوام نے بھی ایک مرتبہ پھر سر عام پھانسی کا مطالبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی معصوم زینب کی والدہ نے کہا کہ سفاک ملزم کو ملنے والی سزا سے مطمئن ہیں لیکن ہمارا وہی مطالبہ ہے اسے سر عام پھانسی دی جائے اور اسے وہیں پر لٹکایا جائے جہاں اس نے زینب کو قتل کیا ۔ملزم کو بھی ایسا درد اور تکلیف دی جائے جو اس نے میری معصوم ننھی سی بچی کو دی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے بعد عوام نے بھی ایک مرتبہ مجرم عمرا ن کو کسی چوراہے میں سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دوسرے لوگ بھی عبرت حاصل کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :