لودھراں ،ْ ورکرز کنونشن میں نواز ،ْ شہباز ،ْ مریم اور حمزہ کی ایک ساتھ موجودگی ،ْ خاندانی اختلافات کا تاثر ختم

ہفتہ 17 فروری 2018 16:39

لودھراں ،ْ ورکرز کنونشن میں نواز ،ْ شہباز ،ْ مریم اور حمزہ کی ایک ساتھ ..
لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ورکرز کنونشن میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ،ْ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ،ْ نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف کی ایک ساتھ موجودگی نے خاندان میں اختلاف کا تاثر ختم کر دیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پاکستان مسلم لیگ (ن)کے زیر اہتمام حلقہ این اے 154میں لیگی ایم این اے اقبال شاہ کی جیت کی خوشی میں ورکرز کنونشن کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقے کے عوام کا شکریہ ادا کر نے کیلئے سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف ،ْ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ،ْ سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف شریک ہوئے ۔

چاروں رہنماء اس موقع پر خوشگوار موڈمیں نظر آئے ۔ چاروں رہنمائوں کی ایک ساتھ موجودگی نے خاندان میں اختلافات کا تاثر ختم کر دیا ۔یاد رہے کہ حلقہ این اے 154میں مسلم لیگ (ن)کے امیدوار اقبال شاہ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین کو 25ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری سے شکست دیکر کامیابی حاصل کی ہے۔