2018ء کے انتخابات میں ایک بار پھرکامیابی مسلم لیگ(ن) کا مقدر ہوگی،

لودھراں الیکشن نے تکبراور الزام تراشی کرنے والوں کو مسترد کردیا ہے، عوام نے ہماری کارکردگی ، محنت اور سچائی دیکھ کر ہمارے حق میں فیصلہ دیا وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کاحافظ آباد میں وزیراعظم قومی ہیلتھ کارڈ سکیم کے اجراء پر خطاب کے موقع پر خطاب

ہفتہ 17 فروری 2018 16:39

2018ء کے انتخابات میں ایک بار پھرکامیابی مسلم لیگ(ن) کا مقدر ہوگی،
حافظ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2018ء) وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہاہے کہ 2018ء کے انتخابات میں ایک بار پھرکامیابی مسلم لیگ(ن) کا مقدر ہوگی،لودھراں الیکشن نے تکبراور الزام تراشی کرنے والوں کو مسترد کردیا ہے، عوام نے ہماری کارکردگی ، محنت اور سچائی دیکھ کر ہمارے حق میں فیصلہ دیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو یہاں ضلع حافظ آباد میں وزیراعظم قومی ہیلتھ کارڈ سکیم کے اجراء کے موقع پر خطاب کرتے ہوئیسائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ قومی صحت پروگرام میں کوئی بدعنوانی ہوتو ثابت کریں، ملک کے پسماندہ لوگو ںکو صحت کی سہولیات کی فراہمی ہمارا عزم ہے، قومی صحت کارڈ کا اجراء نواز شریف کا وژن تھا، دن رات محنت کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، ہم سے لوگوں کی خدمت کر کے خوشحالی لانے کا مقابلہ کریں، مسلم لیگ(ن)کو جو مقام ملا اس کیلئے سال ہا سال محنت کی ہے، ہمارے مخالفین کی پوری طاقت نواز شریف کی حکومت گرانے میں لگی رہی، دھرنوں سے لے کر ہر سطح پر یہی کام کیا،2018ء کے انتخابات میں ایک بار پھرکامیابی مسلم لیگ(ن) کا مقدر ہوگی،لودھراں الیکشن نے تکبراور الزام تراشی کرنے والوں کو مسترد کردیا ہے جبکہ عوام نے ہماری کارکردگی ، محنت اور سچائی دیکھ کر ہمارے حق میں فیصلہ دیا۔

متعلقہ عنوان :